ونجاری(اللہ نوازخان)تحصیل عیسی خیل کی یونین کونسل ونجاری کےتقریباتیس ہزارکی آبادی کوسہولت دینےوالےییسک ہیلتھ یونٹ(B.H.U)ونجاری کو اپگریڈکرکےرورل ہیلتھ سنٹر( R.H.C)کا درجہ دیا جائےنیزریویمپنگ کی بجائے پرانی عمارت گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔سوشل ورکرساجدالرحمن کا وزیر اعلی مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ۔


تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کی یونین کونسل ونجاری کا واحد بیسک ہیلتھ یونٹ،جس سےدو درجن سے زائد قصبہ جات کی تقریبا 30 ہزار سے زائدآبادی اس یونٹ کی سہولت سے مستفید ہو رہی ہے۔سوشل ورکرساجد الرحمان نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کو اپگریڈ کر کےآر۔ایچ۔سی(R.H.C)کا درجہ دیا جائے۔خٹک بیلٹ کی کافی تعدادکو یہ بیسک ہیلتھ سینٹرسہولت دے رہا ہے،لیکن آبادی کے لحاظ سےیہ سہولت بہت ہی کم ہے۔غریب عوام کو علاج کے لیے دور دراز کے علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے جس سے وقت اور سرمایہ ضائع ہوتا ہے،جس کی وجہ سےعوام ناقابل برداشت بوجھ برداشت کر رہی ہے۔اگر اس سنٹر کو اپ گریڈ کر کےآر۔ ایچ۔ سی کا درجہ دیا جائے توہزاروں افراد کویہ سہولت فائدہ پہنچائے گی۔ساجد الرحمان نے مزید کہا کہ بی۔ایچ۔یوونجاری کی عمارت بوسیدہ اور مخدوش ہو چکی ہےاور اس بات کا اندیشہ ہے کہ کہیں گر نہ جائے،جو کہ طبی عملےاور مریضوں کے لیےجانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے لہذاریویمپنگ کی بجائے اس کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔1992 میں اس یونٹ کی عمارت تعمیر کی گئی تھی لیکن اب دیواروں سے پلستر اکھڑ رہا ہے اور دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں،لہذا نئی عمارت تعمیر کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ہمارا مطالبہ پورا کیا جائے گا۔اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ او پی ڈی ایمرجنسی طور پر 24 گھنٹے جاری رہنی چاہیے۔













