تحصیل احمد پور سیال میں دوسرے دن عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)کمشنر جھنگ کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیاریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ ریونیو افسران گرداواران و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ، سروس سینٹر انچارج ، ڈومیسائل کلرک و دیگر عملہ کو موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان صاحبہ کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر تحصیلدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز













