کالم نگاروں اور صحافیوں کی تنظیم پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے پہلے سالانہ کنونشن کا انعقاد 31 دسمبر 2024 کو ( ریسرچ اینڈ پبلیکیشن سنٹر ) گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔ 


لاہور (سٹارنیوز)کالم نگاروں اور صحافیوں کی تنظیم پاکستان انٹرنیشنل میڈیا کونسل کے پہلے سالانہ کنونشن کا انعقاد 31 دسمبر 2024 کو ( ریسرچ اینڈ پبلیکیشن سنٹر ) گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں تنظیم کے ممبران، عہدیداران سمیت معزز مہمانانِ گرامی، صحافی، کالم نگار، شاعر، ادیب اور سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں سینئر صحافی تجزیہ نگار ایثار رانا صاحب، معروف کالم نویس روزنامہ نئی بات، سینئیر صحافی مِسٹر راشد رحمان ، محمد اقبال خاں منج، سینئر صحافی کوہ نور نیوز ثاقب پرویز بٹ، سید شہزاد زیدی، سینئر صحافی کالم نگار راشد رحمان، معروف مصنف اور بچوں کے پسندیدہ لکھاری شاعر ادیب کالم نگار محمد نوید مرزا صاحب نے شرکت کی ۔
تمام معزز شخصیات نے اپنے تجربات سے تنظیم کے ممبران کو لیکچر دئیے اور ممبران میں شیلڈز، مسٹر جناح میڈل، اِسناد اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
آخر میں پی آئی ایم سی تنطیم کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو شیلڈز اور مسٹر جناح میڈل سے نوازا گیا۔













