جھنگ ۔جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال، گزشتہ پندرہ دنوں میں آٹھ لاکھ مالیت کے 24 مسروقہ موبائل فونز برآمد . ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔
جھنگ(
سٹارنیوز)۔جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال، گزشتہ پندرہ دنوں میں آٹھ لاکھ مالیت کے 24 مسروقہ موبائل فونز برآمد . ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے موبائل فونز شہریوں کے حوالے کئے ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس آئی ٹی سیکشن نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے گزشتہ پندرہ دنوں میں آٹھ لاکھ مالیت کے 24 مسروقہ موبائل فونز برآمد کرلئے . ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں موبائل فونز انکے اصل مالکان کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی افسران نے سخت محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے موبائل فونز برآمد کئے ہیں ۔ شہری استعمال شدہ فونز کی خریداری سے پہلے ای- گیجٹ ایپ کا استعمال یقینی بنائیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں ، تاکہ جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ اور شہریوں کے مال مسروقہ کی برآمدگی عمل میں لائی جا سکے ۔ موبائل فونز کی برآمدگی پر شہریوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس ٹیکنالوجی کی ستائش کی ۔
رپورٹ ۔نوید سدھانہ سیال













