تھانہ مکڑوال کی حدودمیں سات جنوری 2025 کو دن کے تقریبا ساڑھے نو بجےسلطان خیل کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات.دو مسلح نقاب پوشوں نےضعیف العمر اور مریض ایوب خان سےگیارہ ہزار(11000)روپے چھین لیے۔عوامی حلقوں کی ڈی۔پی۔اومیانوالی سےنوٹس لینے کی اپیل۔

ونجاری(اللہ نوازخان)تھانہ مکڑوال کی حدودمیں سات جنوری 2025 کو دن کے تقریبا ساڑھے نو بجےسلطان خیل کے قریب مسلح ڈکیتی کی واردات.دو مسلح نقاب پوشوں نےضعیف العمر اور مریض ایوب خان سےگیارہ ہزار(11000)روپے چھین لیے۔عوامی حلقوں کی ڈی۔پی۔اومیانوالی سےنوٹس لینے کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق ونجاری، سلطان خیل اورگردونواح کے علاقوں میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں نےشہریوں میں خوف وہراس پیدا کر دیا ہے۔تھانہ مکڑوال کی حدود میں سات جنوری 2025 کو مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی۔دو مسلح نقاب پوش ڈکیتوں نےشہری ایوب خان سےگیارہ ہزار روپے چھین لیے۔متاثرہ شہری جو کہ ضعیف العمر ہونے کے ساتھ مریض بھی ہے،سلطان خیل سے نکل کر عیسی خیل جا رہا تھا کہ وانڈھا جاسوس والا،سلطان خیل کے قریب بغیر نمبر پلیٹ پر سوار دو نقاب پوش مسلح افراد نےگن پوائنٹ پر نقدی چھین لی۔ایوب خان کا کہنا ہے کہ یہ رقم میں مریض کو دینے کے لیے جا رہا تھا جو کہ انتہائی ضرورت مند تھا۔اس سے قبل ایک ایمبولنس کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی،لیکن ڈرائیور ایمبولنس کو بچانے میں کامیاب رہا۔عوامی حلقوں نے ڈی۔پی۔او میانوالی سے اپیل کی ہے کہ ڈکیتوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔واضح رہے کہ چوری کی وارداتیں بھی ہوتی رہی ہیں اور مسلح ڈکیتیاں بھی ہو رہی ہیں اوریہ بڑھتی وارداتیں شہریوں کو عدم تحفظ کا احساس دلا رہی ہیں۔