خدمت خلق قرب الہی دنیا وآخرت میں کامیابی کازریعہ ہے۔ چوہدری شاہد انور باجوہ
چونڈہ (زبیر احمد صدیقی ) شہداء اسلام کی بستی چونڈہ محاز سے اللہ تعالی نے بڑے خوبصورت عظیم انسان پیدا کیے ہیں۔ ہرکسی نے اپنی حثیت اور طبیت کے مطابق جتناہوسکا، حسب توفیق انفاق فی سبیل اللہ کے کام کیے اس بات کا اظہار چوہدری طارق باجوہ نے سابق چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیر احمد صدیقی سے کیا کہ الحمدللہ اس شہر چونڈہ کو یہ اعزاز حاصل ہے۔چوہدری شاہد انور باجوہ پاکستان کے صوبہ سندھ ہائیکورٹ سے بطور جسٹس ریٹائرڈ ہوئے لیکن اپنے آبائی گھر جہاں پر ثانوی تعلیم کا آغاز کیا وہاں کے اداروں اور عوام الناس کے لیے ویلفئیر کے کام کرنے پر سکون قلب حاصل کرتے ہیں۔ جسٹس شاہد انور باجوہ چونڈہ شہر کے عظیم سپوت ہی نہیں بلکہ عظیم باپ چوہدری انور باجوہ مرحوم کا عظیم بیٹا ہے۔ ہر سال نہ صرف طلباء طالبات کو لاکھوں کی خطیر رقم کے سکالر شپ
دیں رہے ہیں۔ بلکہ ساتھ گورنمنٹ ڈی سی ہائی سکول چونڈہ ڈبل سٹوری “انور بلاک” بلڈنگ سپورٹس ہال ،تبلیغ السلام ہائی سکول چونڈہ کا بڑا ہال ،گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول چونڈہ میں “نواب بی بی لائبریری کا قیام اور پرائمری سکول نمبر 2 میں ڈبل سٹوری بلاک بنانے کا اعلان جیسے منصوبہ جات ان کے کام ہیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری سطح کے علاوہ ہر شخص جسٹس ر چوہدری شاہد انور باجوہ کی خدمت خلق کے جزبہ سے سرشار رفاعہ عامہ کے کاموں کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کے والدین کے لیے تاقیامت صدقہ جاریہ کا سبب بن گئے ہیں۔ہم دعا گو ہیں اللہ تعالی جسٹس ر شاہد انور باجوہ کے والدین کی دنیاوی لغزشیں معاف فرمائے اور کل بروز قیامت پیارے آقا آخرالزماں پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے۔آمین ثمہ آمین یا رب العالمین













