شورکوٹ: سٹی پریس کلب شورکوٹ کے عہدے داران اور ممبران کی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ لفٹیننٹ ( ریٹائر)اسفند یار سے ملاقات۔


تفصیلات کے مطابق سٹی پریس کلب شورکوٹ کے چیئرمین مہر عبدالواحد مجاہد، وائس چیئرمین حاجی گلزار احمد،صدر حاجی علیم مغل، نائب صدر کلیم اللہ طور جنرل سیکرٹری رانا آصف مختار جوائنٹ سیکریٹری فرقان راٹھور فنانس سیکرٹری ملک مجاہد علی مجاہد سیکرٹری اطلاعات محمد عمران مانی اور چیف آرگنائزر سٹی پریس کلب شورکوٹ سمیت ممبران نے لیفٹیننٹ ( ریٹائر) اسفند یار سے تعارفی ملاقات ہوئی۔جس میں چیف آرگنائزر سٹی پریس کلب مہر عمران کملانہ میاں زین العابدین شیخ،کلیم طور،فرقان راٹھور،حاجی گلزار جٹ،ملک مجاہد علی مجاہد فنانس سیکرٹری،مہر رفیق مرالی،لیگل ایڈوائزر سید خرم شاہ گیلانی،بھی شامل تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے کہا کے میڈیا معاشرے کی کان اور آنکھ ہے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرنا ہے۔جو چیز ہمارے علم میں نہیں وہ بتائیں تاکہ اس پر کام ہوسکے۔اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کے شورکوٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔اسی لیے تحصیل چوک میں ایک پارک تعمیر کررہے ہیں۔مہر عمران کملانہ،سید خرم شاہ گیلانی نے شہر کے مختلف ایشوز پر بات کی جسے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
رپورٹ کلیم اللہ طور
#سٹی_پریس_کلب_شورکوٹ













