تحصیل پسرور بار نومنتخب قیادت کی چونڈہ محاز پر آمد پرتپاک استقبال
چونڈہ (سٹار نیوز)کی معروف شخصیت ایڈووکیٹ میاں فاران خالد ایڈووکیٹ میاں حسیب سہیل* نے صدر پسرور بار چوہدری غلام غوث باجوہ ،نائب صدر میاں الیاس آسی ،جنرل سیکرٹری حسان یوسف چوہدری کا اپنی رہاشگاہ پہنچنے پر آتش بازی ،ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کے ہار ڈالکر شاندار استقبال کیا۔اس مختصر پروقار تقریب کا آغاز ایڈووکیٹ اویس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اسٹیج سیکرٹری ایڈووکیٹ چوہدری رفاقت علی گجر نے نعت مقبول ؐ کے لیے ایڈووکیٹ رانا عثمان طارق سلہری کو دعوت دی اور آخری میں چوہدری غلام غوث باجوہ ،حسان یوسف چوہدری ،میاں الیاس آسی نے مبارکباد دینے والے وکلاء سمیت آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا نمائندگان کالم نگار اینکرپرسن زبیر احمد صدیقی ،وائس چئیرمین پریس کلب چونڈہ چوہدری سلیم انبالوی سے دوران گفتگو کہاکہ الحمدللہ تحصیل پسرور بار اور خصوصا چونڈہ کے غیور وکلاء نے ثابت کیا کہ وہ باشعور لوگ ہیں اور بار کے مستقبل کے لیے خود فیصلہ کرتے ہیں۔ جنہوں نے ہمیں ووٹ اور سپورٹ نہیں کیا تمام وکلاء برادری کا دلی طور پر مشکور وممنون ہوں۔اس موقع پر باو محمد سہیل آصف ،میاں شبیر اجمل ،باو سعید اختر NBP ،میاں شکیل عامر میاں فیضان سعید ،ایڈووکیٹ ارسلان شاہد ،ایڈووکیٹ ملک زیشان ،میاں حمزہ ،میاں رحمن سعید ،میاں قدیر ،میاں تنویر اپنی رہاشگاہ پر آنے والے تمام معزز مہمانان گرامی اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔