جھنگ۔پولیس کی جانب سے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ چوروں کی سہولت کاری اور پشت پناہی میں ملوث سجاد نامی ٹاؤٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
جھنگ (رائے منظور احمد عابد ) جھنگ۔پولیس کی جانب سے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ چوروں کی سہولت کاری اور پشت پناہی میں ملوث سجاد نامی ٹاؤٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ چوروں کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ رسہ گیروں اور مجرمان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تھانوں میں ٹاؤٹ مافیا کی مداخلت ہرگز برداشت نہ کی جائے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور رسہ گیر مافیا کی سرپرستی کرنے والے کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔












