جھنگ ۔ پتنگ سازوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن، تھانہ کوتوالی کے علاقہ بھبھڑانہ محلہ میں پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران مظہر سلیم اور عمر فاروق نامی دو پتنگ ساز گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے موقع سے دو ہزار سے زائد پتنگیں اور سو سے زائد خونی ڈوریں برآمد کر لیں
جھنگ (سٹارنیوزآنلائن)جھنگ ۔ پتنگ سازوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن، تھانہ کوتوالی کے علاقہ بھبھڑانہ محلہ میں پتنگ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران مظہر سلیم اور عمر فاروق نامی دو پتنگ ساز گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے موقع سے دو ہزار سے زائد پتنگیں اور سو سے زائد خونی ڈوریں برآمد کر لیں۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس کارروائی کے بعد مزید موثر کریک ڈاؤن کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ تھانہ کوتوالی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔












