22 فروری،دفاع صحابہ کانفرنس ملتان میں سنی علما کونسل تحصیل احمدپورسیال کے کارکنان بھرپورشرکت کریں گے۔ممتازفاروقی۔انتظامیہ امن کی بحالی کیلیے عبدالستارانصاری کے خلاف درج مقدمہ خارج کرے۔قرارداد منظور

سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا ممتاز فاروقی ہوا

گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز )22فروری،دفاع صحابہ کانفرنس ملتان میں سنی علما کونسل تحصیل احمدپورسیال کے کارکنان بھرپورشرکت کریں گے۔ممتازفاروقی۔انتظامیہ امن کی بحالی کیلیے عبدالستارانصاری کے خلاف درج مقدمہ خارج کرے۔قرارداد منظور۔تفصیلات کے مطابق
سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر مولاناممتازفاروقی ہوا مرکز اہل سنت گڑھ موڑ میں سنی علماء کونسل تحصیل احمدپورسیال کا اہم اجلاس ہوا جس میں 22 فرروی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے مشاورت کی گئی اور سابقہ تحصیل صدر سنی علماء کونسل حافظ عبدالستار انصاری پر ہونے والی ایف آئی آر کی بھی مذمت کی گئی اجلاس میں تحصیل بھر سے یونٹوں کے صدرو کارکنان نے بھر پور شرکت کی مولانا ممتازفاروقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ قاہد اہل سنت کے حکم پر تحصیل احمدپورسیال سے بھاری تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز