احمد پور سیال
پولیس مقابلہ ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار
*قتل اور رابری سمیت 27 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ مجرم اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار*
تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال کے علاقہ جھال ٹوبیاں کے قریب پولیس ناکہ پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ملزم غلام شبیر عرف گھبو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا بقیہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھپ گئے ہیں، جنکی تلاش کیلئے ایلیٹ ٹیموں کا سرچ آپریشن جاری ہے زخمی ملزم پولیس کی حراست میں ہے، جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے شہریوں کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، ڈاکوؤں اور راہزنوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا، اور شہریوں کی پاسبانی ہماری ذمہ داری ہے جسے عزم و ہمت کیساتھ یقینی بنائیں گے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی













