کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند ہونی چاہیے کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا غیر قانونی ہےاقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے مولانا ممتاز فاروقی

جھنگ(سٹارنیوز) صدر سنی علماء کونسل تحصیل احمد پور سیال مولانا ممتاز فاروقی نے سٹارنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بند کرنی چاہیے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا استحصال آزادی کی صبح کو نہیں روک سکتا۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینا غیر قانونی ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معیشت میں بہتری ممکن نہیں۔ بھارتی حکومت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں ناکام ہوگی، اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں خونی ہولی کھیلی جا رہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

رپورٹ ۔محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز