سرگودھا: تھانہ میانی پولیس کا غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن

ایس ایچ او میانی میثم عباس نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 8 ملزمان کو گرفتارکر لیا

ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج

اقدام قتل میں ملوث ملزم بوٹا سے بندوق 12 بور برآمد کر لی گئی،

ملزم ناصر سے پسٹل 30 بور، امجد سے بندوق 12 بور، سہیل سے بندوق 223 بور، نعمان سے بندوق 44 بور، علی رضا سے پسٹل بندوق 12 بور، علی عزیر سے پسٹل 30 بور اور دلاور سے پسٹل 30 بور برآمد

ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی، ڈی پی او

کسی کو بھی غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اسکی نمائش کرنے اور لیکر گھومنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او محمد صہیب اشرف

رپورٹ محمد آصف علی