جب تک کوئی قوم خود اپنے حالات نہ بدلنا چاہیے خدا بھی ان کی مدد نہیں کرتا ،مسعود احمد یزدانی ۔

سلطان باہو (سٹار نیوز) جب تک کوئی قوم خود اپنے حالات نہ بدلنا چاہیے خدا بھی ان کی مدد نہیں کرتا ،مسعود یزدانی سکول میں سولر سسٹم کا لگوانا انقلابی قدم ہے ۔اے ڈی عامر۔ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں اپنی مدد آپ کے تحت 14 پلیٹوں پر مشتمل سولر سسٹم کا افتتاح سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا نے کبھی ان قوموں کی حالت نہیں بدلی ،جو خود اپنی حالت بدلنے کی کوشش نہ کریں ۔انہوں نے سکول کونسلز کے تمام اراکین اور ادارہ کے تمام معزز اساتذہ کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون ،سے سولر سسٹم افتتاح ممکن ہوا۔ اللہ دتہ عامر نے کہا کہ ادارہ میں سولر سسٹم کا لگنا ایک انقلابی قدم ہے جس سے مسائل میں کمی آئے گی ۔تقریب سے امجد شاہ، جواد طاہر، ضرغام عباس اور سکندر عباس نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر تمام اراکین ،اساتذہ طلبہ پر جوش دکھائی دیے