چوھدری لیاقت علی میو نیشنل پیس کونسل ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری منتخب
سلطان باہو(سٹار نیوز۔)چوھدری لیاقت علی میو نیشنل پیس کونسل ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری منتخب۔مبارکباد کے پیغامات۔تفصیلات کے گڑھ مہاراجہ تحصیل احمدپورسیال کی ایک متحرک سیاسی وسماجی شخصیت چوھدری لیاقت علی کو گزشتہ روز ایک پروقار تقریب میں نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا نوٹیفیکیشن دیا گیا۔یہ نوٹیفیکیشن مرکزی چیئرمین چوھدری غلام مصطفی انصاری نے دیا،چیئرمین نے کہا لیاقت میو ایک امن پسند شخص ہیں اور علاقے میں امن وامان کے قیام میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کرتے ہیں۔درایں اثنا لیاقت میو کے جنرل سیکرٹری کے انتخاب پر حافظ عبدالستارانصاری،مولانا ممتازفاروقی،محمدزبیر میو،شیخ محمدطلحہ،رائے انصر صدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن تحریک،شیخ امتیازرحمانی، ملک عرفان حیدر،ابدال لیاقت،چوھدری عامر عبداللہ صدرانجمن تاجران،شیخ محمدعارف،ڈاکٹر مظہرشیخ ودیگرز نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک توقعات اور خواہشات کااظہار کیا ہے
رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز













