دی اسلامک ایجوکیشن سسٹم جھنگ کے پرنسپل قاری محمد یعقوب رحیمی کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور فن فیئر کا انعقاد کا کیا گیا۔

جھنگ:(سٹارنیوز) دی اسلامک ایجوکیشن سسٹم جھنگ کے پرنسپل قاری محمد یعقوب رحیمی کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور فن فیئر کا انعقاد کا کیا گیا۔
جس میں بطور مہمان خصوصی پروفیسر شاہد علی ڈھڈی ڈائریکٹر ملت کالج جھنگ،میڈم آمنہ پرنسپل پین سکول جھنگ،علی رحمن چیئرمین جھنگ ڈویثرن بناءو تحریک نے شرکت کی۔
جس بچوں نے نعت،تقاریر،ملی نغمیں،ٹیبلوز پیش کئے اور فن فیئر میں میجک شو،جھولے اور مختلف اشیاء کے سٹالز کا اہتمام کیا گیا۔
اور پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔
پروفیسر آصف علی شاہد کا کہنا تھا بچوں کی پرفارمینس اور رزلٹ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئے ہیں حقیقی معنوں میں اس ادارے میں اساتذہ بچوں پر محنت کرکے ان کو تراش رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر پرنسپل قاری محمد یعقوب رحیمی نے شرکت کرنے پر والدین،اساتذہ اور بچوں کا شکریہ ادا کیا۔