عید پرپٹاخے پھوڑنے اور ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے۔پٹاخے اور فائرنگ سے کسی کو جانی ومالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

میانوالی(اللہ نوازخان)عید پرپٹاخے پھوڑنے اور ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے۔پٹاخے اور فائرنگ سے کسی کو جانی ومالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدآنے والی ہے اورجب عید کا چاند نظر آتا ہےتو ہوائی فائرنگ شروع ہو جاتی ہے۔ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہو سکتا ہے۔بچے پٹاخے پھوڑ کر عید کی خوشیاں مناتے ہیں،لیکن ان کا یہ عمل بھی کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ہوائی فائرنگ اور پٹاخے پھوڑنے کے علاوہ بھی خوشی منانے کے کئی طریقے ہیں۔جو دکاندار پٹاخے فروخت کر رہے ہیں,ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےاور جو بنا رہے ہیں،ان کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے۔ڈی پی او میانوالی سے اپیل ہے کہ ونجاری سمیت پورےضلع میں ہوائی فائرنگ کرنےاور پٹاخے بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچا جا سکے۔پٹاخوں میں بارودی مواد ہوتا ہےاور یہ خوفناک آواز کے ساتھ پھٹتے ہیں،جس سے مریضوں اورنوزائیدہ بچوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ پٹاخوں یا فائرنگ سے کوئی زخمی ہو جائے۔