میانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کےخٹک بیلٹ کےپہاڑی علاقہ دوہا میں پہاڑی تودہ گرنےسےدومزدوراندوہ ناک طریقےسےجاں بحق ہوگئے۔مرحومین کے اہل خانہ کی عیدکی خوشیاں غم میں تبدیل۔ان کےاہل خانہ کوبہترمعاوضہ دینےکامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے خٹک بیلٹ کے پہاڑی علاقہ دوہا میں کام کے دوران دو مزدور خوفناک حادثے کا شکار ہو کرجان بحق ہو گئے۔ایک ایکسویٹر مشین کا ڈرائیور تھا اوردوسرا ٹریکٹر ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔دونوں ایکسیویٹر مشین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ پہاڑی تودہ ان کے اوپرآگرا۔تودے کے نیچے ایکسیویٹر مشین سمیت دونوں مزدور دب گئےاور مزدوروں کی لاشوں کو بڑی مشکل سے نکالا گیا۔لاشوں کی حالت بہت خراب ہے،جس سے علم ہوتا ہے کہ ان کی موت اندوہ ناک طریقے سے ہوئی۔جان بحق ہونے والوں میں ایکسویٹرآپریٹر کا نام محمد منیر ولد محمد اکرم سکنہ گرداری والا اور دوسرےجاں بحق ہونے والے کا نام خوشاب گل ولدنزیب گل قوم کڑدوال سکنہ گلاخیل بتایا جا رہا ہے۔ان کی موت پران کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ان کی عیدکی خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ خٹک بیلٹ میں مزدوروں کے حقوق کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔مزدور بیچارے شدید محنت کر کے بڑی مشکل سےمعمولی سا معاوضہ حاصل کرتے ہیں،جس سے ان کی گزر بسر بڑی مشکل سے ہوتی ہے۔حکومت ان کےمفاد کا خیال رکھےتاکہ وہ بھی بہتر زندگی گزار سکیں۔دوہاحادثےمیں جاں بحق ہونے والےمزدوروں کے بچوں اور بیواؤں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ان کو اتنا معاوضہ دیا جائے کہ وہ اپنی زندگی کی ضروریات باآسانی پوری کر سکیں۔ان کے بچوں کی تعلیم کے لیے بھی خصوصی بندوبست کیا جائے۔