شورکوٹ جھنگ روڈ کا کام سست روی کا شکار اعلیٰ حکام نوٹس لیں سابق صدر بار و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ کنور نعیم آفاق گڈو ایڈووکیٹ
شورکوٹ(رانا محمد شبیر بیوروچیف)حکومت پنجاب کی جانب سے جھنگ شورکوٹ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا افتتاح کے باوجود جھنگ شورکوٹ روڈ پر تعمیراتی کام انتہائی سست روی کی وجہ سے شورکوٹ کے رہائشیوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ان خیالات کا اظہار سابق صدر بار ایسوسی ایشن شورکوٹ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ کنور نعیم آفاق گڈو ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکیدار کی سست روی نے مقامی لوگوں میں بڑے پیمانے پر مایوسی کو جنم دیا ہے، جو اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں کچی سڑک سے بڑے پیمانے پر دھول اور ملبے سے اڑنے والے گردوغبار، سے سانس کے مسائل، گلے کے مسائل اور مسافروں اور مقامی لوگوں میں دھول مٹی کی الرجی جنم لے رہی ہے ۔ یہ صورتحال صحت کے موجودہ خدشات کو بڑھا رہی ہیں، بہت سے لوگ سانس کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “بڑے پیمانے پر دھول کی وجہ سے ہم ٹھیک سے سانس نہیں لے سکتے۔ اس سڑک پر سفر کرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ عوامی و سماجی حلقوں نے بھی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سابق صدر بار ایسوسی ایشن شورکوٹ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شورکوٹ کنور نعیم آفاق گڈو ایڈووکیٹ نے بروقت پروجیکٹ کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب اور اعلی حکام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر روڈ کی تعمیر و مرمت کو مکمل کروائیں تاکہ رہائشی سکھ کا سانس لے سکیں اور اس سے لاحق خطرات سے بچ سکیں جو ان کی روزمرہ کی زندگی اور فلاح و بہبود کو متاثر کر رہی ہے۔













