گڑھ_مہاراجہ (محمدعمرفاروق) بغیر ترپال مٹی سے لدی ٹرالیوں نے گڑھ موڑ کی عوام کا جینا محال کر دیا، انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری مختلف بیماریوں کا شکار

گڑھ_مہاراجہ ( سٹارنیوز )تفصیلات کے مطابق تحصیل احمدپورسیال کے تجارتی مرکز گڑھ موڑ کے چوک میں بغیر ترپال کے مٹی و ریت سے لدی ٹرالیوں کا دن بھر گزرنا معمول بن گیا،ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی اور ریت دھول کی صورت میں شہریوں کو سانس اور ٹی بی جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے، مقامی شہریوں محمد مبشر اسلم، محمد شاکر، وسیم انصاری، فاروق انصاری و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد وقاص ظفر، ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ان ٹرالی مافیا ہے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور ان کا مزید کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی جانب سے پانی چھڑکاؤ کیا جائے اور صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم کو بھی چاہیے کہ سڑکوں کی صفائی کو یقنی بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/روزنامہ اوصاف/ملتان ویلی/جھنگ نیوز جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ