گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) خضر خان بلوچ کی قیادت میں گڑھ موڑ پر آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی کامیابی پر فتح ریلی،
گڑھ موڑ کی فضاء پاکستان زندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
تفصیلات کے مطابق خضر خان بلوچ کی قیادت میں گڑھ موڑ پر فتح ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن کی کامیابی کے فلیکس اٹھا رکھے تھے، ریلی میں انجمن تاجران، سیول سوسائٹی، اور میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ نے حصہ لیا، ریلی کے اختتام پر خضر خان بلوچ میڈیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ افواج پاکستان کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دے دیکر دن میں تارے دیکھا دیے، ہم اپنی بہادر افواج پاکستان کو خراج تحسین کرتے ہیں، اس موقع پر صدر انجمن تاجران گڑھ موڑ افضل بھٹی، شوکت وڑائچ، ملک ثقلین، عمر فاروق، فیض بھٹی، منظور حسین جوری، و دیگر بھی موجود تھے، پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے گڑھ موڑ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے,قوم کے محافظوں کو سلام، گڑھ موڑ کی فضاء پاکستان زندہ باد پاک فوج ذندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی













