صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائےانصر صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔خوشی کے یہ لمحات پاک فوج کے جشن فتح بنیان مرصوص کے نام کرتا ہوں۔صدر تحریک

گڑھ_مہاراجہ (سٹارنیوز)۔صدر جھنگ ڈویژن تحریک رائےانصر صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔خوشی کے یہ لمحات پاک فوج کے جشن فتح بنیان مرصوص کے نام کرتا ہوں۔صدر تحریک۔تفصیلات کے مطابق اپنے دعوت ولیمہ کی تقریب میں انتہائی پر مسرت انداز میں میڈیا کے اراکین سے غیر رسمی گفتگو میں شرکا سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شاہینوں کو اپنی ٹیم اورتحریک کی طرف سے سلیوٹ اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔پاکستانی فضائیہ ۔بحریہ اور زمینی افواج نے قوم کاسر فخرسے بلندکردیا ہے۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری خالد غنی،سابق صدر اہل سنت والجماعت عبدالستارانصاری،صدر مولانا ممتازفاروقی،رسئے طارق شہزاد بھٹی،،چیف میڈیاایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی،ملک عرفان حیدر،محمدعمرفاروق،۔صدر مسلم لیگ افتخاربلوچ،فوجی محمدرمضان،۔سابق چئیرمین ضلع کونسل بابرخان سیال،غلام مصطفی بھٹہ ،عرفان ہرپل،تنویرہلچل نے شرکت کی۔