پاکستانی افواج ہمارا فخر،مان اور قیمتی سرمایہ ہیں۔عنصرخان بلوچ

گڑھ_مہاراجہ (سٹار نیوز۔)پاکستانی افواج ہمارا فخر،مان اور قیمتی سرمایہ ہیں۔عنصرخان بلوچ۔تفصیلات کے مطابق پاسبان پبلک سکول شریف آباد کے سٹوڈنٹس نے اونر عنصر خان بلوچ کی سرپرستی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی۔ طلباء نے پلے کارڈز اٹھا کر وطن عزیز اور مسلح افواج کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا کا رافیل پاکستانیوں کے ہاتھوں ذلیل، جیویں توں کامران مسیح، ہماری افواج ہمارا فخر، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، انڈیا نے پوری قوم کو یک جان کر دیا، قوم نے ثابت کر دیا کہ ہم ایک قوم ہیں، پاکستان ریٹیلئیٹ کرنے کا سوچے گا نہیں پاکستان ریٹیلئیٹ کرے گا جیسے نعرے درج تھے۔ ریلی پاسبان پبلک سکول سے شروع ہوئی اور شریف آباد چوک سے ہوتی ہوئی پاسبان پبلک سکول میں اختتام پذیر ہوگئی۔ راہ چلتے مسافروں نے پاسبان پبلج سکول شریف آباد کے طلباء کی اس اقدام کو خوب سراہا۔ آخر میں طلباء نے مسلح افواج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہم سب پاکستان کی مسلح افراج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہمارے پیارے وطن کو ہر قسم کے دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔
پاسبان پبلک سکول شریف آباد کی یہ روایت ہے کہ پاسبان پبلک سکول میں ہر اہم قومی اور مقامی ایونٹ کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔جس سے طلباء و طالبات میں حب الوطنی اور اپنی روایات سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے