پاک فوج نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔مسعود یزدانی ۔

شورکوٹ (سٹارنیوز)گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر ادارہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طلبہ اور اساتذہ بہت پرجوش نظر آے۔طلبہ اور اساتذہ سے سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں قابل فخر اور قابل تحسین ہیں۔ یہ فتح اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے جس پر رب العالمین کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فتح سے نہ صرف پاکستان کے عوام کا مورال بلند ہوا بلکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اس کے علاوہ عامر قذافی اور اصف صاحب نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔ آ خر پر طلبہ پاک فوج اور پاکستان ذندہ باد کے پرجوش نعرے بلند کیے

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سٹارنیوز