معروف بزنس مین چوہدری محمد آصف صغیر حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب روانہ، الوداعی تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)موبائلز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر اور معروف بزنس مین چوہدری محمد آصف صغیر کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب روانگی سے قبل شاندار انداز میں الوداع کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب، تاجر برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور سابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری گڈ گورننس، سینئر قانون دان راجہ کامران ایڈووکیٹ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے چوہدری صغیر آصف کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شرکاء نے چوہدری صغیر آصف کی تاجر برادری کے لیے خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر حج قبول فرمائے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی کی توفیق عطا کرے۔













