حساس علاقہ کامرہ کینٹ ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئر عارف محمود صدیقی کی پولیس اور کینٹ بورڈ کامرہ کینٹ کے سٹاف کے ہمراہ بھکاریوں کے خلاف کاروائی 12 بھکاری گرفتار

اٹک(تفسیر احمد خان سے)حساس علاقہ کامرہ کینٹ ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفئر عارف محمود صدیقی کی پولیس اور کینٹ بورڈ کامرہ کینٹ کے سٹاف کے ہمراہ بھکاریوں کے خلاف کاروائی 12 بھکاری گرفتار، بعد اذاں ان بھکاریوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا گیا اور کہا گیا کہ اگر آئندہ اس علاقہ میں بھیک مانگتے دیکھے گئے تو مقدمہ درج ہو گا اورگرفتار کر لئے جاو گے ڈپٹی کمشنر اٹک راوعاطف رضا کی صدارت میں منعقدہ ضلعی رابطہ کمیٹی( ڈی۔سی۔سی) کے اجلاس میں دی جانے والی ذمہ داریوں کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عارف محمود صدیقی نےکامرہ چھاؤنی اٹک جو کہ اتہائی حساس علاقہ ہے میں بھکاریوں کی موجودگی اور بھیک مانگنے کی اطلاع پر ان کےخلاف پولیس ٹیم اور کینٹ بورڈ کامرہ انفورسمنٹ سٹاف کے ہمراہ کاروائیاں کیں تاکہ ان افراد کے ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں گرفتار کیا جاسکے۔ ان کارروائیوں کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے انفورسمنٹ اسٹاف کی جانب سے شناخت کیے گئے بھکاریوں کو گرفتاری کیا گیا.پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر بھکاریوں کی دوڑیں لگ گئیں۔بارہ(12) بھکاریوں کو کرفتار کیا گیا اورانہیں وارننگ دیتے ہوئے تنبیہہ کی گئی کہ اورپولیس افسران نے انہیں وارننگ دیتے ہوۓ کہا کہ اگر آئندہ علاقہ میں انہیں بھیک مانگتے دیکھا گیا تو انہیں گرفتار کر کے ان پر ایف۔ائی۔ارز درج کی جائیں گی۔