م

یانوالی(اللہ نوازخان) میانوالی کے خٹک بیلٹ کےپہاڑی علاقہ بی سی ون(PC1)دوہا میں کوئلے کی مائینز میں کام کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے وقار خان کا علاج الشفاء اسلام اباد میں کیا جا رہا ہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مزدوروں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات دے سکیں۔کول ٹھیکدار حاجی فضل الرحمان کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے خٹک بیلٹ کے پہاڑی علاقہ میں کوئلے کی مائینز میں کام کرنے والے مزدور اکثر حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں۔بعض اوقات سیفٹی کے ناقص انتظام یا اتفاقیہ طور پر حادثے ہوتے ہیں اور بعض اوقات مزدوروں کی غلطی کی وجہ سے بھی حادثے پیش آ جاتے ہیں۔گزشتہ روز پی سی ون لنڈو دوہامیں کام کے دوران ایک مزدور وقار خان ولد گلستان خان اتفاقیہ حادثے کا شکار ہو گیا۔مزدور کو پاؤں پرچوٹ لگی،اس کا علاج میانوالی میں بھی ہو سکتا تھا لیکن حاجی فضل الرحمان نے ان کو الشفاہسپتال اسلام اباد میں ایڈمٹ کرا دیا۔اب زخمی کی حالت بہتر ہے۔حاجی فضل الرحمان نےمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب مزدورمجبوری کی حالت میں کوئلے کی مائینز میں کام کرتے ہیں اور ان کی مجبوریوں کا ہمیں احساس ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ مزدور کی حالت سدھر جائے۔جتنا ہو سکے،ہم مدد کرتے رہتے ہیں۔اگر کوئی مزدور کسی وجہ سے حادثے کا شکار ہو جائے تو اس کا معیاری علاج کا بندوبست کرتے ہیں تاکہ وہ جلد سے جلد صحت مند ہو جائے۔مزید کہا کہ مزدوروں کو حقوق ملنے چاہیے،ان کا بھی حق ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق وہ سہولیات حاصل کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کافی مزدوروں کا علاج کرایا ہےاور انعام کی صورت میں مزدوروں کی بھی مدد کرتے رہتے ہیں۔