غربت اور مہنگائی کی وجہ سے قربانی کےلیےجانور خریدنا مشکل ہو گیا۔اس عیدالاضحی پہ صاحب حیثیت افرادمساکین کا خاص خیال رکھیں

میانوالی(اللہ نوازخان)غربت اور مہنگائی کی وجہ سے قربانی کےلیےجانور خریدنا مشکل ہو گیا۔اس عیدالاضحی پہ صاحب حیثیت افرادمساکین کا خاص خیال رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق قربانی کرنا سنت ابراہیمی ہےاور اللہ سے قرب کا ذریعہ بھی ہے۔ہر مسلمان اللہ کے اس عظیم حکم پر عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہےتاکہ اللہ کی رضا اس کو حاصل ہو سکے،لیکن مہنگائی اور غربت کی وجہ سےقربانی کے جانور خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔اس سال قربانی کےجانوروں کی قیمتوں میں تقریبا 25 سے35 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔قربانی کے لیے ایک درمیانی گائے بھی تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے کی قیمت میں فروخت ہو رہی ہے۔بکروں اور دنبوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔عوام کی کثیر تعداد منڈیوں سےخالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہے،کیونکہ جانوروں کی قیمتیں ان کےبس سے باہر ہو چکی ہیں۔بیوپاری بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے جانوروں کی فروخت پر اثر پڑ رہا ہے،وہ بھی کم ریٹ پر بیچنے سے قاصر ہیں۔صاحب حیثیت افراد سے گزارش ہے کہ اس عیدپرخصوصی طور پرغربا،مساکین اور نادار رشتہ داروں کو گوشت بھیجیں۔پیشہ ور افراد کو گوشت دینے سے بہتر ہے کہ سفید پوشوں کے گھر جا کر باعزت طریقے سے ان کو گوشت دیا جائےتاکہ ان کی عزت کا بھرم بھی رہے اور گوشت سے محروم بھی نہ رہیں۔