جھنگ۔چار سگے بھائیوں نے قرآن پاک پر حلف دے کر ہر قسم کی جرائم سے توبہ کر لی

جھنگ (سٹارنیوز)علاقہ چک نمبر 216 سیمے دی جھوک میں چار منشیات فروش سگے بھائیوں نے منشیات فروشی سے توبہ کر لی تفصلات کے مطابق تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک نمبر 216 سیمے دی جھوک جامعہ مسجد میں ہمراہ امام مسجد اور اہل علاقہ اور پولیس اہلکار کی موجودگی میں چار سگے بھائیوں نے جن میں نصرت اللہ، حاجی خاور ،عزیز اللہ ،اور اختر نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کرمنشیات فروشی اور دیگر جرائم سے توبہ کر لی اہل علاقہ نے ان کے اس احسن اقدام کو سراہا اور اس پر قائم رہنے کے لیۓ دعا کی