کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے، چوہدری احمد نعیم فتح محمد
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) عوامی ورکرز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ، سابق چیئرمین یونین کونسل اور علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی زمیندار شخصیت چوہدری احمد نعیم فتح محمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کسانوں کی کمر توڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے پر زمیندار طبقہ سخت پریشان ہے۔ کسان پہلے ہی موسمی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات کے باعث شدید مسائل کا شکار ہیں، ایسے میں حکومت کی عدم دلچسپی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔چوہدری احمد نعیم فتح محمد نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کرے، کھادوں اور ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جائے اور گندم کا ریٹ بڑھایا جائے تاکہ زمیندار طبقہ معاشی طور پر سنبھل سکے۔
معروف صحافی زاہد مجید انور کی ملاقات
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معروف صحافی محمد زاہد مجید انور کی سابق ضلع ناظم اور بزرگ سیاستدان چوہدری عبد الستار مرحوم کے بڑے صاحبزادہ اور چیف ڈائریکٹر سلطان بناسپتی کوکنگ آئل ملز انڈسٹری ملتان اور سی ای او سلطان فاؤنڈیشن ہائی سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ، چوہدری ماجد ستار فخری کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی












