بندرگاہی زمین پر قبضہ ختم کرانا اولین ترجیح ہے ،جنید انوارچوہدری

اسلامآباد (سٹارنیوز):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہاہے کہ بندرگاہی زمین قومی معیشت کا قیمتی اثاثہ ہے مذکوره زمینوں سے قبضہ ختم کرانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت بندرگاہی اراضی اصلاحات پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بندرگاہی زمینوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہی زمین قومی معیشت کا قیمتی اثاثہ ہے اور مذکوره زمینوں سے قبضہ ختم کرانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جیند انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ فورس بنائیں گی تاکہ تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی کی جا سکے۔ ان کاکہناتھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی جلد ہی نیا ماسٹر پلان اور ڈیجیٹل زمین مینجمنٹ سسٹم متعارف کرائے گی۔
جیند انوار چوہدری نے کہا کہ بندرگاہی زمین کی ڈیجیٹل خودکار نظام سے نگرانی کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے بحری شعبے کو پاکستان کی معیشت کا ستون قرار دیا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے سروے آف پاکستان کے ساتھ زمین کی حد بندی شروع کر دی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بندرگاہی اصلاحات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے-

رپورٹ زاہد مجید انور

#سوشل_میڈیا_ٹیم_این_اے_106_ٹوبہ
#MaritimeAffairs #PakistanBusinessCouncil #PortDevelopment #PublicPrivatePartnership #BlueEconomy #TradeGrowth #MOMA #GovtOfPakistan