اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد وقاص ظفر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

احمدپورسیال (سٹارنیوز)اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد وقاص ظفر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہےقربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت تحصیل بھرمیں آلائشیں جمع کرنے کے لیے 33000 شاپنگ بیگز گھر گھر تقسیم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن کی کڑی مانیٹرنگ اور اس بارے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس احمد پور سیال میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے

ستھرا پنجاب کی ٹیمیں عیدالاضحی کے موقع پر عید گاہوں کی صفائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر صفائی ستھرائی کے لیے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے روز ہر گھنٹے بعد گھروں سے آلائشوں بھرے بیگز اٹھا کر انہیں ٹھکانے لگایا جائے گا
# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808