سئنیر صحافیوں کی ڈی ایس پی احمدپورسیال سے ملاقات

سینیئئر صحافی نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سید مظہر حسین بخاری ، نمائندہ پی ٹی وی ، سٹی فورٹی ون تنویر حسین کے ہمراہ ڈی ایس پی احمدپورسیال رانا نعیم یاسین سے ملاقات، ضلعی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن امیر عباس خان سیال کے نمائندہ حاجی عبد المجید دراج و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں
اس دوران ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے تھانہ گڑھ مہاراجہ و تھانہ احمدپورسیال کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس سرکل احمدپورسیال نے مئی 2025 تک ناجائز اسلحہ کے 62 اور انسداد منشیات کے 25 مقدمات درج کیے
عدالتی مفروران سمیت 86 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کیے
ڈی ایس پی سرکل احمدپورسیال نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے پچاس لاکھ چونتیس ہزار تین سو روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا
ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808