عید الاضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، تمام پوائنٹس پر خرید و فروخت، پارکنگ سمیت کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہے

احمدپورسیال (سٹارنیوز)عید الاضحیٰ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے ضلع بھر میں پانچ عارضی پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ، تمام پوائنٹس پر خرید و فروخت، پارکنگ سمیت کسی قسم کی کوئی فیس نہ ہےقربانی کے جانوروں کی منڈیوں و سیل پوائنٹس پر خریداروں اور مویشیوں کے لئے عمدہ انتظامات ہیں۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی تحفظ کے لے قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں لانے پر پابندی عائد ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں کی جارہی ہیں

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی افسران بھی ضلع میں قائم مویشی منڈیوں میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے منڈی کے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی امور کو چوکس رکھا جائے۔ سیل پوائنٹس پر موثر انداز میں عملدرآمد کے لئے تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم 24/7 پر فوری اطلاع کریں

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے ایام میں قربان کئے جانے والے جانوروں کی باقیات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کےلئے تمام انتظامات اور دیگر امور کی کڑی نگرانی بھی کی جائیگی

# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ سٹارنیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808