تحصیل احمد پور سیال میں دوسرے دن بھی عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر صاحب نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر صاحب نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجراء،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
DC_Jhang
Commissioner Faisalabad
Maryam Nawaz Sharif
Chief Secretary Punjab












