ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا عیدالاضحی صفائی پلان مکمل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع اقدامات، شہریوں میں بیگز کی مفت تقسیم، 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے لیے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیرِ نگرانی تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (میڈیالینڈ) کے شہباز چوک پر قائم آگاہی کیمپ کا دورہ کیا، جہاں شہریوں کو قربانی کی آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی بیگز فراہم کیے گئے۔ عوام میں صفائی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ڈی سی محمد نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ”یہ مہم صرف صفائی نہیں، بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ ہے۔ شہری آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں اور صفائی عملے سے بھرپور تعاون کریں۔”عید صفائی پلان کے اہم نکات درج ذیل ہیں شہری علاقے 30 وارڈز میں تقسیم، ہر وارڈ میں صفائی ٹیم تعینات دیہی علاقوں کی 30 یونین کونسلز میں صفائی کیمپ آفس قائم346 گاڑیاں و مشینری فیلڈ میں متحرک1,06,807 سے زائد بیگز کی مفت فراہمی275 مساجد، 177 قبرستان، 20 پارکس اور 8 قربان گاہوں پر خصوصی صفائی، جراثیم کش اسپرے اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ،شکایات کے فوری ازالے کے لیے 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم،ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ عیدالاضحی کو ایک صاف، محفوظ اور خوشگوار تہوار بنایا جا سکے۔
رپورٹ زاہد مجید انور












