ٹوبہ ٹیک سنگھ: عید الاضحیٰ پر صفائی کے مثالی انتظامات کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عید الاضحیٰ پر صفائی کے خصوصی اور مربوط انتظامات کیے جا رہے ہیں، جن کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (FWMC) مشترکہ طور پر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ صفائی کا یہ جامع پلان قربانی کے دنوں میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے ترتیب دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین کملانہ سیال نے اس حوالے سے بتایا کہ عید کے ایام کے لیے مائیکرو پلان تیار کر لیا گیا ہے، مشینری مکمل طور پر تیار اور عملہ ہائی الرٹ پر ہے تاکہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کاوشیں اُس وقت ثمر آور ہوں گی جب عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جانوروں کی آلائشیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ مفت بیگز میں ڈال کر قریبی کنٹینرز میں ٹھکانے لگائیں۔صفائی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کی رہنمائی کریں۔کسی بھی شکایت یا تجاویز کی صورت میں FWMC کی ہیلپ لائن یا مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ “ستھرا ٹوبہ ٹیک سنگھ، صاف ٹوبہ ٹیک سنگھ” ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے، اس عید پر ہم سب مل کر صاف ستھرا اور خوشبودار ماحول یقینی بنائیں اور شہری شعور کا عملی مظاہرہ کریں۔