ٹوبہ ٹیک سنگھ: حکومت کا بجٹ عوام دوست اور ترقیاتی ہوگا، میاں شیراز اشرف
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) سابق ممبر کسان تحصیل کونسل، معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت میاں شیراز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک عوام دوست، متوازن اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کا بنیادی مقصد مہنگائی میں کمی لانا، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا اور معاشرے کے محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے اور ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ حکومت درست سمت میں اقدامات کر رہی ہے، تاہم ملک کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مزید ٹھوس، مربوط اور دیرپا اقدامات کی ضرورت ہے۔میاں شیراز اشرف نے اس امر پر زور دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر قومی مفاد میں پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں تاکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور خودمختار ملک بنایا جا سکے۔













