رانا اسد الرحمٰن عرف مون — عوامی خدمت کا درخشاں ستارہ
تحریر..محمد زاہد مجید انور

پاکستان کی سرزمین ہمیشہ سے ایسی شخصیات کو جنم دیتی آئی ہے جنہوں نے اپنے کردار، خلوص اور خدمات کی بنیاد پر معاشرے میں نیک نامی حاصل کی۔ ایسی ہی ایک معروف، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت رانا اسد الرحمٰن عرف مون ہیں، جن کا شمار ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معزز اور فعال افراد میں ہوتا ہے۔رانا اسد الرحمٰن 1980ء میں نواحی گاؤں چک نمبر 295 گ ب بیریاں والے میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق راجپوت فیعلی خاندان سے ہے، جو اپنے وقار، شرافت اور خدمت خلق کے جذبے کی وجہ سے علاقے بھر میں جانا پہچانا جاتا ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے ہی گاؤں سے حاصل کی، اور 1995ء میں میٹرک کا امتحان بہترین نمبروں کے ساتھ پاس کیا۔ بچپن سے ہی اُن میں قیادت، ہمدردی اور مثبت سوچ کے آثار نمایاں تھے۔رانا اسد الرحمٰن نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ ایک سچے عوامی خدمت گزار بھی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذاتی مصروفیات کے باوجود عوامی مسائل کے حل، نادار اور بے سہارا افراد کی فلاح و بہبود، اور علاقے کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ان کی خدمات کا دائرہ محدود نہیں بلکہ معاشرتی انصاف، تعلیم، صحت اور فلاحی سرگرمیوں تک پھیلا ہوا ہے۔2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے میونسپل کمیٹی کے امیدوار کی حیثیت سے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ اگرچہ انہیں تھوڑے سے ووٹوں سے شکست ہوئی، مگر عوام نے ان کی قیادت کو بھرپور سراہا اور اُن کے اخلاص کا اعتراف کیا۔ اُن کا سیاست میں حصہ لینا صرف ذاتی کامیابی کے لیے نہیں بلکہ ایک وژن کے تحت تھا — وہ وژن جو ایک بہتر، باوقار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل کا خواب لیے ہوئے ہے۔رانا اسد الرحمٰن، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عبدالقیوم خان کے چاچا جان ہیں۔ ان کے خاندان کا سیاسی پس منظر، دیانتداری، اور علاقائی خدمت کی ایک طویل تاریخ ہے، جسے رانا اسد الرحمٰن نے بخوبی آگے بڑھایا ہے۔آج بھی وہ بلا امتیاز مذہب، فرقہ اور ذات، ہر فرد کی مدد کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ یتیموں، بیواؤں اور مستحقین کی کفالت، دینی مدارس اور سرکاری اداروں کی بہتری، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ان کے مشن کا حصہ ہے۔اللہ تعالیٰ رانا اسد الرحمٰن عرف مون کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور انہیں اپنے مشن میں کامیاب کرے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت جاری رکھ سکیں۔
آمین ثم آمین