ناموس صحابہ واہل بیت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مشن ہے۔پروفیسر علامہ علی معاویہ شاہ۔ہمارے ورکرز ہمارا فخراور مقدس ہستیوں کی عزت کے حقیقی علمبردار ہیں۔حافظ ممتازفاروقی۔

گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز) سنی علماء کونسل گڑھ موڑ تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام جامع مسجد فاروقیہ قاسمیہ گڑھ موڑ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب صدر پنجاب سید علی معاویہ شاہ نائب صدر پنجاب مناظر اسلام مفتی محمد عمر حیدری مولانا عبدالرحمن عثمانی مفتی معاویہ حیدری نے خطاب کیا ۔

جس کی صدارت نائب صدر مفتی محمدعمرحیدری نے کی۔ تحصیل بھر کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔مقررین نائب صدر اہل سنت اولجماعت صوبہ پنجاب علامہ علی معاویہ شاہ،مفتی عمرحیدری،محمدمعاویہ حیدر،تحصیل صدر مولانا ممتازفاروقی،ودیگرز نے خطابات کرتے ہوئے عظمت اہل بیت وناموس صحابہ کے جھنگوی مشن کیلیے اپنا تن من دھن نثار کرنے کا عہدتجدید کیا۔جبکہ اس موقع پر شیخ محمد عارف چوہدری حسن معاویہ قاری جعفر چوہدری لیاقت میو مولانا عرفان حیدری چوہدری ابدال لیاقت میو رانا خالد محمود قاسمی سمیت تحصیل بھر کثیر تعداد میں عہدے داران و کارکنان نے شرکت کی جبکہ انتظامات کے فرائض صدر سنی علماء کونسل گڑھ موڑ اسامہ شفیق و جنرل سیکرٹری ابوذر صدیقی نے سرانجام دیئے