جھنگ، ضلع بننے کے باوجود ترقی سے محروم کیوں؟

تحریر۔۔محمد عمران بھٹہ

جوائنٹ سیکرٹری تحصیل
پریس کلب احمد پور سیال سی ای او ایم آئی نیوز (روزنامہ نوائے انصاف لاہور)

ایک وقت تھا جب فیصل آباد جھنگ کی تحصیل ہوا کرتی تھی، وقت بدلا، جھنگ کو ضلع کا درجہ ملا، اور فیصل آباد کو ڈویژن کا، توقعات یہ تھیں کہ اب جھنگ کو ترقی ملے گی، عوامی مسائل سنے جائیں گے، اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئے گی، مگر افسوس کہ یہ سب صرف کاغذی تبدیلیاں ثابت ہوئیں
تحصیل احمد پور سیال، جو ضلعی جھنگ کا حصہ ہے، آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں،ہسپتالوں میں عملہ اور سہولیات کی کمی ہے، تعلیم کا نظام زبوں حالی کا شکار ہے، اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں، یہی حال باقی علاقوں کا ہے جنہیں ترقی کے نام پر صرف وعدے ہی ملے
ہماری قیادت نے یقیناً کوشش کی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران کے ساتھ میٹنگز ہوئیں، قراردادیں پیش کی گئیں، مگر زمین پر کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی، سوال یہ ہے کہ آخر جھنگ جیسے تاریخی اور زرعی لحاظ سے اہم ضلع کو مسلسل نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے؟
کیا ہماری آواز اتنی کمزور ہے کہ اسلام آباد یا لاہور تک نہیں پہنچتی
کیا ترقی صرف شہروں تک محدود ہو گئی ہے
کیا دیہی علاقوں کے لوگ صرف ووٹ دینے کے لیے ہیں؟
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جھنگ، احمد پور سیال اور اس کے مضافاتی علاقے حکومتی ترجیحات میں شامل کیے جائیں، ترقیاتی بجٹ میں حصہ دیا جائے، بنیادی سہولیات کو بہتر بنایا جائے، اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں
جب تک جھنگ کے عوام کو برابری کی بنیاد پر سہولیات نہیں دی جاتیں،
تب تک یہ سوال باقی رہے گا:
“ضلع بننے کے بعد بھی ترقی کیوں نہیں آئی؟