عبدالحکیم محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد –

خانیوال (سٹارنیوز)محرم الحرام کے ایام پر امن برقرار سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ماڈل پولیس اسٹیشن عبدالحکیم میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں عبدالحکیم و گردونواح کے امام بارگاہوں کے منتظمین و مذہبی شخصیت نے شرکت کی –
اس موقع پر فنانس سیکرٹری میونسپل کمیٹی عبدالحکیم راو ارشاد اور بالخصوص حساس اداروں کے اراکین شاملِ تھے
ایس ایچ او عبدالحکیم سعید ملک نے تمام نمائندوں و متولیاں سے سیکورٹی کے متعلق معلومات فراہم کیں؛انہوں نے انتہائی سنجیدگی کیساتھ شرفاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام میں کسی قسم کی وائیلیشن برداشت نہیں کرونگا عبدالحکیم اور گردونواح کے امام بارگاہوں کی سیکورٹی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے – ماہ محرم الحرام کو پرامن بنانا اور معاشرے میں امن استحکام قائم رکھنا ہر سماجی کارکن کا حق ہے؛ کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی –
انہوں نے پیغام دینے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران شہری مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھیں مشکوکی ظاہر ہونے پر فوری ون فائیو پر اطلاع دیکر معزز شہری ہونے کا حق ادا کریں؛ اس موقع پر معروف شخصیت سید منیر شاہ کاظمی صاحب بھی موجود تھے

رپورٹ خان مبشر خان مچڑ ترجمان نیشنل پریس کلب عبدالحکیم