بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچوں سے مشقت لینا ایک سنگین سماجی مسئلہ اور جرم ہے ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر قمر عباس وڑائچ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے) ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر قمر عباس وڑائچ نے کہاہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں جبری مشقت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بچوں سے مشقت لینا ایک سنگین سماجی مسئلہ اور جرم ہے چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بچوں کے تحفظ اور ان کے بہتر معیار زندگی کی ضمانت دیتا ہے ہر بچہ تعلیم تحفظ کھیل اور صحت مند نشوونما کا حق رکھتا ہے بچوں کو محفوظ اور مشقت سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔