حنا ارشد نے رکن صوبائی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھا لیا، چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ بھی موجود

ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)پاکستان کی منتخب رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد نے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ پروقار تقریب اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف قانون دان اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ بھی اسمبلی اجلاس میں موجود تھے۔ انہوں نے حنا ارشد کو حلف اٹھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔چوہدری امجد علی جاوید ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئی منتخب اراکین اسمبلی کی شمولیت جمہوری عمل کو مزید تقویت دے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے مثبت قدم ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسمبلی کے اندر اور باہر عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اسمبلی اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا اور ارکان نے حنا ارشد کو خوش آمدید کہا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق، تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گی.