مظفرگڑھ، تھانہ صدر مظفرگڑھ پولیس کا منشیات فروشان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1110 گرام آئس اور 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج، ملزمان پابند سلاسل
مظفر گڑھ
(سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ, سب انسپکٹر مزمل کلاسرہ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں منشیات فروش ملزم جاوید احمد سے 1110 گرام آئس برآمد کر لی۔ مزید دو ملزمان سے 2کلو اور 30گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشان کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی معاشرے کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ عوام کی بھلائی اور جان ومال کی حفاظت مظفرگڑھ پولیس کا اوالین فریضہ ہے۔













