بہن کو قتل کرکے چھپکے سے بغیر اسلامی اورعلاقائی رسومات کےدفن کرکے افغانستان میں شادی کرانے کا ڈرامہ بے نقابتھانہ رحیم آباد پولیس کی کارروائی
قتل میں ملوث بھائی، چچا اور چچا زاد بھائی گرفتار
مسماۃ(ن) کو غیرت کے نام پر قتل کرکے غیر اسلامی طریقے سے دفن کیا گیا تھا

رحیم آباد( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق: مسماۃ (ب) زوجہ سلیم سکنہ ڈنڈو نو قلعہ رحیم آباد نے مورخہ 04-06-2025 کو تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ (ن)بی بی مسمی عبید اللہ ولد بخت روان ساکن انظرو تنگے منگلور پر عرصہ 8-9 سال قبل بیاہ ہوئی تھی۔ تا ہم دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلیوں ناچاقی موجود تھی ۔ مسمی عبید اللہ میری بیٹی مسماۃ(ن) پر آئے روز بدچلنی کے الزامات لگاتا تھا اور مورخہ 21-01-2025کو اس نے میری بیٹی کو طلاق دے کر اپنے عقد نکاح سے آزاد کرایاجبکہ مسماۃ (ن) کا ایک بیٹا حمید اللہ بعمر 5-6سال کو میرے داماد مسمی عبید اللہ نے اپنے ساتھ رکھا۔ طلاق کے بعد میرے بیٹے مسماۃ (ن) کے بھائی مسمی علیم خان نے بدنامی اور شرم کے وجہ سے میری بیٹی مسماۃ (ن) کو میرے دیورمسمی شاہ محمود کے گھر میں رکھا جہاں وہ تقریبا 4-5 ماہ مقیم تھی اور میں وہاں پر اپنی بیٹی کے ساتھ ملاقات کرتی تھی۔
ایک روز میں اپنے دیور مسمی شاہ محمود کے گھر اپنی بیٹی سے ملاقات کے لئے گئی تو وہاں سے موجود نہ تھی ۔ جب میں نے پتہ براری کی تو میرے بیٹے مسمی علیم خان نے مجھے بتایا کہ میں نے مسماۃ (ن) بی بی کی نکاح پشاور میں ایک افغانی باشندہ سے کراکر اس کے ساتھ افغانستان چلی گئی ہے ۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ محمد عمر خان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہی بخت، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان کو اصل حقائق سامنے لانے کی ٹاسک سونپی ۔ جس پر ڈی ایس پی سٹی کے نگرانی میں ایس ایچ اُو فضل رحیم خان ، انوسٹی گیشن آفیسر معتبر میاں نے قانونی تقاضوں کو پوری کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ دوران تفتیش نامزد ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 40 دن قبل انہوں نے مسماۃ (ن) کو چچا شاہ محمود کے گھر سے شادی کی بہانے ڈھنڈونو قلعہ میں اپنی ملکیتی بلڈنگ لا کر غیر ت کے نام پر قتل کرکے نعش کو مقامی قبرستان میں بغیر اسلامی رسومات دفن کیا گیا ہے ۔ مسماۃ نور کے قتل میں ملوث اُن کے بھائی ملزم علیم خان ولد سلیم ، چچا شاہ محمود خان ولد جان ولی اور چچا زاد بھائی ملزم امجد اقبال ولد لعل زرین سکنہ یخ کوہے کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں جرم 34،202،201،311،302کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے مقتولہ مسماۃ (ن) بی بی کی قبر کی شناخت بھی کرائی اور اُن کے قبضے سے نعش کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال ہونے والا سوزوکی و دیگر ساز وسامان بھی برآمد کرلی ہیں۔