میاں ناصر کو سالگرہ پر سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مبارکباد اور خراج تحسین
ٹوبہ ٹیک سنگھ (محمد زاہد مجید انور سے)سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر، ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت میاں ناصر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا ٹیم نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں میاں ناصر کی قائدانہ صلاحیتوں، جماعت سے وفاداری اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ میاں ناصر نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور پارٹی کی مضبوطی و عوامی فلاح کے لیے دن رات کوشاں رہے۔ سوشل میڈیا ٹیم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں ناصر کو صحت، تندرستی، لمبی عمر اور کامیاب زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھ سکیں۔عوامی و سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی میاں ناصر کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور انہیں ضلع بھر میں ن لیگ کی مضبوط آواز قرار دیا گیا۔












