حکمران طبقہ اپنے لیے مراعات اور عوام کے لیے مہنگائی میں اضافہ کر رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔
میانوالی(اللہ نوازخان)حکمران طبقہ اپنے لیے مراعات اور عوام کے لیے مہنگائی میں اضافہ کر رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو شدید متاثر کر دیا ہے۔حکمران طبقہ اپنے لیے مراعات اور عوام کے لیے مہنگائی میں اضافہ کر رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھا دی گئی ہیں۔پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسےاور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 258روپے43پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 262روپے 59 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہیں۔یہ درست ہے کہ عالمی منڈی میں بدلتے حالات کی وجہ سےخام تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ان کا فائدہ عوام کو نہیں ملتا۔آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے بھی لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔












