جھنگ پولیس کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ، جرائم میں نمایاں کمی

جھنگ (سٹارنیوز) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس کی مؤثر حکمت عملی، بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ اقدامات کے باعث جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف جرائم میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جو پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈکیتی کی وارداتوں میں 44 فیصد اور رابری کی وارداتوں میں 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح وہیکل چوری کی وارداتوں میں 17 فیصد کمی دیکھی گئی، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف جھنگ پولیس کی جانب سے بھرپور اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں ان کیسز میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ جھنگ کو منشیات سے پاک کیا جائے۔اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں میں 28 فیصد جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 19 فیصد اضافہ ہوا، جو پولیس کی بھرپور انٹیلیجنس اور فیلڈ ورک کا نتیجہ ہے۔ڈی پی او جھنگ، بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ جھنگ پولیس انسداد جرائم کے لیے ایک جامع، مؤثر اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کارروائیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ جھنگ کو ایک محفوظ اور پرامن ضلع بنایا جا سکے۔ڈی پی او نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ جرائم کی روک تھام میں مزید بہتری لائی جا سکے

# رپورٹ حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808